جے پور،31؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی -وہ رن تھم بور گھومنے آئے ہوئے تھے - اس سے سڑک کے کنارے کھڑاایک نوجوان زخمی ہوا ہے- اظہرالدین کے اہل خانہ اس حادثہ میں محفوظ رہے، تاہم حادثہ شدید تھا جس سے کار بری طرح خستہ ہوگئی -
اطلاع کے مطابق اظہرالدین اپنے اہل خانہ کے ساتھ سوائی مادھوپور آئے ہیں، پھول محمد چوراہے پر کار بے قابو ہوکر پلٹ گئی، حادثے میں سڑک کے کنارے کھڑا نوجوان زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت مستحکم ہے- اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی نارائن تیواری مع پولیس اہلکار جائے حادثہ پہنچے، زخمی نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور اظہرالدین کے اہل خانہ کو قریبی ہوٹل میں لے جایا گیا ہے-قابل ذکر ہے کہ تعطیلات اور سردیوں کے موسم کی وجہ سے سیاحت سے دلچسپی رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد رن تھم بور پہنچ رہی ہے-